کورونا وبا کیخلاف استعمال ہونے والی فائزر ویکسین کے 5 سے 11 سال کے بچوں پر مثبت اثرات سامنے آگئے۔
امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کورونا وبا کے خلاف استعمال ہونے والی ویکسین 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے اور جلد ہی امریکی حکام سے اس کی اجازت طلب کی جائے گی جس کے بعد کم عمر بچوں کیلئے بھی ویکسین دستیاب ہوگی۔
امریکی دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کا 5 سے 11 سال کے بچوں پر استعمال کم عمر والوں کی ویکسی نیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔