طالبان رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کے معروف مسلمان حکمران سلطان محمود غزنوی کی قبر پہ حاضری دی ہے۔
طالبان کے مرکزی رہنما انس حقانی نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتائی ہے۔
Today, we visited the shrine of Sultan Mahmud Ghaznavi, a renowned Muslim warrior & Mujahid of the 10th century. Ghaznavi (May the mercy of Allah be upon him) established a strong Muslim rule in the region from Ghazni & smashed the idol of Somnath. pic.twitter.com/Ja92gYjX5j
— Anas Haqqani(انس حقاني) (@AnasHaqqani313) October 5, 2021
طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان کے صوبے غزنی میں سلطان محمود غزنوی کی قبر پر حاضری دینے کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی ہے۔
انس حقانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غزنی سے تعلق رکھنے والے سلطان محمود غزنوی نے اس خطے میں مسلمانوں کی حکمرانی قائم کی۔
واضح رہے کہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بانی ملا محمد عمر کی قبر پہ بھی حاضری دی تھی اور فاتحہ خوانی کی تھی۔