اہم ترین اسلامی ملک سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین فوجیوں کے دستے نے تربیت مکمل کرکے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردیں۔
سعودی عرب کی فوج میں خواتین کو 2019 میں بھرتی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور رواں برس فیمیل سولجر کے پہلے دستے کی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کے وزارت دفاع کی جانب سے خواتین فوجیوں کے پہلے دستے کی تربیت مکمل ہونے کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی گئیں، جن میں کیڈٹس کو بھی دکھایا گیا۔
وزارت دفاع کے مطابق خواتین فوجیوں کے پہلے دستے نے یکم ستمبر کو اپنی بنیادی اور ابتدائی تربیت مکمل کی۔
#فيديو_الدفاع
رئيس هيئة الأركان العامة يرعى تخريج الدفعة الأولى من مركز تدريب #الكادر_النسائي للقوات المسلحة. pic.twitter.com/ZJGzdknJEB— وزارة الدفاع (@modgovksa) September 1, 2021