بھارت سے ایک ایسی حیران کن ویڈیو آئی ہے جسے دیکھ کر سب حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے دلہن سٹیج پر بیٹھی ہے جبکہ دو لہا سٹیج پر ہی سویا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والی شادیاں مضحکہ خیز واقعات کی بنا پر خبروں کی زینت بن جاتی ہیں اور ایسے واقعات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن برابر میں بیٹھی رہی اور دولہا سٹیج پر ہی سو گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن کے ساتھ بیٹھے ہوئے گہری نیند میں سو رہا ہے، شادی میں شریک لوگوں نے دلہے کو نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔ دولہے سے متعلق یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئی کہ وہ نشے میں تھا تاہم اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔