افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا، واپسی کے لیے ہرامید ہوں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے فرار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کے لوگوں سے محبت کرتا ہوں۔
افغانستان کے سابق صدر نے کہا کہ لوگ صورتحال سےآگاہی کےبغیربھاگنےکاطعنہ دیتے ہیں۔
اشرف غنی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا، مجبوری میں افغانستان سے گیا ہوں۔
افغانستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کثیررقم ساتھ لےکرآنےکی خبریں بےبنیادہیں، ہم سے پہلے بھی بہت سے لیڈر افغانستا ن سے گئے اور پھر واپس آگئے۔
اشرف غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ حکومت سازی سے متعلق کام میں مصروف تھا کہ دوپہرکو اچانک میرے سکیورٹی اہلکار آئے اور مجھے وہاں سے نکالا، مجھے مجبوراً افغانستان سے نکالاگیا تاکہ خونریزی نہ ہوجائے۔
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ پر امید ہوں نا امیدی و مایوسی کی یہ راتیں جلد ختم ہوجائیں گی، افغانستان ایک بار پھر آزاد اور ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔