واشنگٹن: امریکہ نے طالبان کی امریکی بینکوں میں موجود افغان حکومت کے پیسے تک رسائی مسترد کردی ہے۔
اعلیٰ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی نہیں دی جائے گی۔
عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان کے سرکاری بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک طالبان کو رسائی نہیں دی جائے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ افغان سینٹرل بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ ڈالرز کے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سینٹرل بینک کے زیادہ تر ذخائر بیرون ملک موجود ہیں۔