امریکہ کی کانگریس نے اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام آئرن ڈوم کو مزید بہتر کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
امریکی کانگریس میں آئرن ڈوم کی اپ گریڈیشن کیلئے امداد پر ہونے والی ووٹنگ میں 420 ارکان نے اس کے حق میں جب کہ نو نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ مخالفت کرنے والوں میں آٹھ ڈیموکریٹس اور ایک ریپبلکن رکن شامل ہے۔
کانگریس سے بھاری اکثریت سے منظور ہونے والے بل کو سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔ سینیٹ میں بل پر ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا۔