سابق افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ طالبان سیاسی طریقہ کار اور ڈھانچے پرکام کررہے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ملا عبدالسلام ضعیف کا کہنا تھا کہ افغانوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے، افغان حکومت کو عالمی سطح پر قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نہیں امریکا کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے البتہ طالبان کی سفارت کاری میں تبدیلی آئی ہے۔
افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور دیگر سیاسی رہنما پُرامید ہیں کہ ایک نمائندہ حکومت قائم ہوجائے گی لیکن یہ ایک مشکل اور پیچیدہ عمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی گروہوں کو ایک نکتے پر جمع کرنا مشکل ہوگا تاہم طالبان کو افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنا ہے تو انہیں انسانی حقوق کا تحفظ اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی۔