افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق،ورچوئل اجلاس میں اتحادی ملکوں کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ،فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کابل میں اقوام متحدہ کے تحت سیف زون بنانے کی قرار داد پیش کی جائے گی تاکہ وہ افراد جو افغانستان سے نکلنا چاہیں با آسانی باہر جا سکیں۔
فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ کابل سے انخلا کے لیے طالبان سے بات چیت کا مطلب انھیں تسلیم کرنا نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس جدہ میں بھی کیا جا چکا ہے۔