برانڈ سنیریو اردوایک منفرد اشاعتی ویب سائٹ ہے جو باوثوق ذرائع سے حاصل کردہ تازہ ترین ملکی و بین الاقوامی خبریں اور معلومات اپنے وزیٹرز تک پہنچاتی ہے۔ تمام خبریں ، معلومات ، مضامین اور کالم نیک نیتی کے ساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق برانڈ سنیریو اردو کے پاس محفوظ ہیں۔
عوامی تعلقات یعنی پبلک ریلیشننگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہوئے، برانڈ سنیریو اردو وسیع و عمیق تشہیری ڈیٹا بیس، مضامین، تبصروں اور خصوصی تحقیقی خیالات کامرکزہے. یہ پیشہ ور افراد، طلباء، و طالبات، اخبارات و جرائد اورتحقیقی اداروں کےلیےایک ہی مقام پر ان کی مطلوبہ معلومات مہیا کرتا ہے تاکہ وہ باہمی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکیں اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے تجربوں سے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں۔
ہم کیا پیش کرتے ہیں؟
تازہ ترین خبریں، مضامین اور اعداد و شمار جن کا تعلق سیاست، معیشت، تعلیم، آبادی، صحت، تفریح اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں سے ہو۔
تشہیری ڈیٹا بیس
ٹی وی کمرشلز، اخبارات و جرائد کے اشتہارات ، آؤٹ ڈور (بیرونی) تشہیر اورمصنوعات اور خدمات کا تعارف (ایکٹیویشن) کی صورت میں مختلف برانڈز کی مارکیٹنگ کے لیے بتدریج بڑھتا ہواایک ترقی پذیر ڈیٹا بیس دستیاب ہے۔
کمپنی ڈائریکٹری یعنی اداروں کی فہرست
اداروں کی فہرست میں ذرائع ابلاغ، مارکیٹنگ، اور تشہیر اور اُن سے منسلک اداروں کے خاکے اور معلومات شامل ہیں۔
سماجی ذرائع ابلاغ کے ساتھ مواد کا ربط
فیس بُک، اِنسٹاگرام، ٹوئٹر ،لنکڈاِن،گوگل پلس اور پنٹرسٹ پر مواد کی اشاعت کے بعد برانڈ سنیریو اردوسماجی ذرائع ابلاغ پر تشہیر کے حوالے سے بھی اپنی مہارت پیش کرتا ہے. اس میں ممکن بہترین طریقوں سے مہم (campaign) کے لئے ایک بجٹ مختص کرتے ہوئے سماجی ذرائع ابلاغ پر کارگزاری یعنی سماجی رابطوں کے اُمور کی تشکیل شامل ہے۔ ہمارے سماجی ذرائع ابلاغ کے ماہرین، سرچ انجن کے اسپیشلسٹس، اور حکمت عملی تیار کرنے والے (strategists)نے ماضی میں سماجی ذرائع ابلاغ پر چلائی جانے والی مہموں سے غیر معمولی نتائج حاصل کیے ہیں، جن کی تفصیل برانڈ سنیریو اردو کی آفیشل سیلز کٹ میں شامل ہے اور کیس اسٹڈیز بھی دستیاب ہیں۔
ایڈورٹائزرز کے لیے
ہم مشتہرین (advertisers)کو اُن کی اپنی کاوشیں منظر عام پر لانے کے متعدد مواقع فراہم کرتے ہیں اور آن لائن بینرز سے لے کر ادارتی مضامین، برانڈ سے متعلق ویڈیوز، پرنٹ، اور آؤٹ ڈور مہموں تک، وہ جس موضوع پر خصوصی توجہ چاہتے ہیں اُن سب کو بہتر ین صورت میں نمایاں کرتے ہیں تاکہ ہمارے مشتہرین(advertisers) ممتاز اور منفرد نظر آئیں اور فیصلہ ساز افراد اُن تک پہنچ سکیں۔