حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارت کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تہاڑ جیل کے حکام نے یاسین ملک کی والدہ اور بہن کو ملاقات سے روک دیا، جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تہاڑجیل میں یاسین ملک کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک کو جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔
دوسری جانب جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت یاسین ملک ذہنی تشدد کا نشانہ بنا کر نفسیاتی مریض بنانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے 25 مئی کو حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید سنائی تھی۔