پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور اور گردونواح میں صبح سویرے ہلکی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور ائیر پورٹ کے اطراف میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے دیگر حصوں میں صرف بوندا باندی ہوئی۔

جس کے بعد موسم ایک بار پھر بدلا اور سورج کی کرنیں زمین پر پڑنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم گزر چکا، رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

علاوہ ازیں صبح سویرے ضلع ساہیوال، شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا اور ننکانہ صاحب کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے گرمی کا زور کم ہوا۔

تاہم لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں