متحدہ عرب امارات میں مردوں میں‌ پروسٹیٹ کینسر کے کیسز میں‌اضافہ

متحدہ عرب امارات میں مردوں میں پروسٹیٹ کینسر سرفہرست پانچ سب سے زیادہ عام کینسروں میں سے ایک ہے، اور اس کےکیسز میں اس وقت اضافہ ہورہا ہے۔

امارات میں مقیم ایک ڈاکٹر نے العربیہ سے گفتگو میں مردوں پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنا چیک اپ کروائیں۔

مردوں کے صحت سے متعلق آگاہی کے مہینے کے موقع پر، جسے موومبر بھی کہا جاتا ہے، العربیہ نے امارات میں ڈاکٹروں سے بات کی جنہوں نے مردوں کی صحت کی موجودہ حالت اور خلیجی ملک میں پروسٹیٹ کینسر کے واقعات پر روشنی ڈالی۔

دبئی کے میڈور ہسپتال کے کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ڈاکٹر دیپک جناردھن کے مطابق ‘مردوں کی صحت کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے کیونکہ مرد عام طور پر بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں، اس لیے وہ اپنی صحت پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔

ہم صرف ایسے مریضوں کی ایک چھوٹی سی تعداد دیکھتے ہیں جو باقاعدگی سے ہیلتھ چیک اپ کے لیے آتے ہیں، اس کے علاوہ مردوں کی بڑی تعداد باقاعدگی سے چیک اپ نہیں کرواتی۔

پروسٹیٹ کینسر دنیا بھر میں مردوں میں دوسرا سب سے عام کینسر ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مرد ان بیماریوں کی علامات نہ جاننے اور باقاعدہ چیک اپ کے شیڈول میں ناکامی کی وجہ سے خود کو پروسٹیٹ اور خصیوں کے کینسر کے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں