سینجنٹا پاکستان نے چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کے لیے’آغاز‘مراکز قائم کر دئیے

یہ مراکز چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر سینجنٹا کی مصنوعات اور زرعی مشاورتی خدمات فراہم کریں گے جس سے اُن کی زمینوں کی پیداواری صلاحیت اور پاکستان کے غذائی تحفظ میں اضافہ ہوگا۔

لاہور: 08دسمبر،2022: سینجنٹا پاکستان لمٹیڈ زرعی اختراعات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے جو لاکھو ں پاکستانی کاشتکاروں کو بیج، فصلوں کا تحفظ اور اضافہ کرنے والی ادویات ودیگر حیاتیاتی اجزاء سمیت ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔سینجنٹا نے حال ہی میں کامیابی کے ساتھ اپنے ”آغاز“مراکز قائم کرکے دیہی آبادیوں میں چھوٹے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک مرتبہ پھرپیش رفت کی ہے۔یہ مراکز، دودراز دیہی علاقوں میں فرنچائز ماڈل پر قائم کیے گئے ہیں جو کاشتکاروں کو طویل فاصلے تک سفر کی تکلیف اٹھائے بغیر سینجنٹا کی بہترین و معیاری مصنوعات اور تیکنکی مشاورتی خدمات باآسانی حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے۔

مختلف اندازوں کے مطابق دوردراز علاقوں میں آباد کاشتکاروں کو اکثر اوقات زرعی سامان کی خریداری اور خدمات کے حصول کے لیے تقریباً 23 کلومیٹرز تک سفر کرنا پڑتا ہے۔یہ صورتحال کاشتکاروں کے لیے، اور بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے لیے، تکلیف دہ ہونے کے ساتھ نقصان کا باعث بھی بنتی ہے کیوں کہ ُانھیں طویل فاصلے تک سفر کے لیے اضافی وقت خرچ کرنے کے علاوہ مالی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔سینجنٹا کے”آغاز“ مراکز چھوٹے کاشتکاروں کو درپیش اِس اہم چیلنج سے نمٹنے،مسابقتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ مقامی سطح پر مائیکرو انٹریپرینیورل کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

پنجاب کی تحصیل بھوانہ میں سینجنٹا کے پہلے ’آغاز‘ مرکز کی افتتاحی تقریب میں سینجنٹا کی علاقائی اور ملکی قیادت اور ٹیموں کے علاوہ مقامی کاشتکاروں اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔ اِس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینجنٹا کی ہیڈ آف ایشیا گروپ، پامیلا، گونزیلز نے کہا:”سنجینٹا پاکستان میں اپنے کاشتکاروں کی خدمت کرنے، اْن کی پیداوار میں اضافے اور کاروبار کا منافع بڑھانے میں مدد کے لیے موجود ہے۔ یہ دیکھنا نہایت عمدہ ہے کہ اِس نئے ’آغاز‘ ماڈل کے ساتھ ہم بہت سے کاشتکاروں اور اُن کی برادریوں کے قریب ہو سکتے ہیں اور اُن کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔ یہ سینجنٹا کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔“

پامیلا کے خیالات سے ہم آہنگ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینجنٹا پاکستان کے جنرل منیجر، ذیشان حسیب بیگ نے کہا:”’سینجنٹا میں ہم سمجھتے ہیں کہ یہاں ہماری موجودگی اپنے کاشتکاروں کی خدمت کے لیے ہیں اور’آغاز‘ فرنچائز کے قیام کے ساتھ یہ خیال وابستہ ہے کہ نہ صرف ہماری مصنوعات کو کاشتکاروں کے لیے مزید قابل رسائی بنایا جائے بلکہ دیہاتوں میں بھی ایسے مقامی کاروباری افرادپیدا کیے جائیں جو اپنی ’آغاز‘ فرنچائز قائم کر سکیں اور اْسے آپریٹ کر سکیں۔ہر’آغاز‘ فرنچائز’نیا سویرا‘ فرنچائز کی توسیع ہے اور اِس کا مقصد پاکستان کے دور دراز دیہاتوں کی خدمت کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں