سینجنٹا پاکستان نے مقامی کاشتکاروں کو خدمات کی فراہمی کے لیے CENTRIGO فارمنگ ایکو سسٹم متعارف کرا دیا

۔CENTRIGO پاکستانی کاشتکاروں کے اہم مسائل کے لیے شروع سے آخر تک حل فراہم کر کے مقامی زرعی شعبے میں ایک تغیراتی تبدیلی لاتا ہے

لاہور: سینجنٹا پاکستان لمٹیڈ زرعی اختراعات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے جو لاکھوں پاکستانی کاشتکاروں کو بیج، فصلوں کا تحفظ، فصلو ں میں اضافہ کرنے والی ادویات اور حیاتیاتی اجزاء سمیت دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔سینجنٹا پاکستان نے کامیابی سے CENTRIGOفارمنگ ایکوسسٹم متعارف کرایا ہے تاکہ مقامی کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ پیداوار اور منافع کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور اْنھیں سہولت فراہم کی جا سکے۔CENTRIGO کاشتکاروں کو شروع سے آخر تک درپیش مسائل سے نمٹتا ہے اور یہ بات یقینی بناتاہے کہ کاشتکاری کا پیشہ کارآمد اور منافع بخش رہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ڈیجیٹل ٹولز استعمال کرتے ہوئے، فزیکل سینٹرز کے ذریعے،جامع حل پیش کر کے خوراک کی پیداوار بہتر بناتا ہے۔

پاکستان، 225ملین سے زائد آبادی والا ملک ہے اوراس کی آبادی میں، 2050ء تک، مزید 56 فیصد اضافہ کی توقع ہے۔تاہم، یہ ملک موسمی اور غذائی تحفظ کے خدشات کا شکار ہے۔ایسی صورت حال میں، مقامی کاشتکاروں کو نہ صرف موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک کے لیے عدم استعداد کا شکار مارکیٹوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ اکثر اوقات کاشتکار بنیادی ٹیکنالوجیز تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی غیر محفوظ رہتے ہیں اگرچہ ایسی ٹیکنالوجی اْن کے کھیتوں کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

صنعت کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتے ہوئے، CENTRIGO درست مصنوعات، ٹیکنالوجی اور خدمات تک رسائی فراہم کر کے کاشتکاروں کو اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع حل پیش کرے گا جن میں فصل کے بارے میں معلومات، زرعی فنانسنگ، فصلوں کا بیمہ، ڈرون کی مدد سے اسپرے کی خدمات، مشینیں، سب ایک مقام پردستیاب ہوں گیں۔ اِن خدمات کی فراہمی کے لیے CENTRIGO نے اعلیٰ درجہ کے تمام شراکت داروں کو شامل کیا ہے جن میں ریموٹ فارم مینجمنٹ کے لیے باخبر کسان، ڈرون اسپرے کی خدمات کے لیے ڈرون روبوٹکس، کھیتی باڑی کی مشینوں کے لیے جاپان مشینری اسٹور اور فصلوں کے بیما کے لیے سلام تکافل لمٹیڈ شامل ہیں۔اس حوالے سے کاشتکاروں کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ترقی کے لیے مزید شراکت داروں کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت قائم کی جائیں گی۔

حال ہی میں CENTRIGO کے پہلے سینٹر کا افتتاح صوابی، خیبر پختونخوا میں ہوا جس میں سرکاری نمائندوں، سینجنٹا پاکستان کی قیادت، شراکت داروں اورمقامی کاشتکاروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ ان متعدد سینٹرز میں سے پہلا سینٹر ہے جو سنجینٹا پاکستان رواں سال قائم کرے گا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سینجنٹا پاکستان کے کنٹری جنرل مینجر، ذیشان حسیب بیگ نے کہا:”کاشتکاروں کو اہمیت دینے والے اپنے ویژن اوراْنھیں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں،ہم پاکستان میں CENTRIGO فارمنگ ایکو سسٹم شروع کرنے پر بہت پر جوش ہیں۔یہ ایک اہم اقدام ہے جو ہمارے کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ پر، شروع سے آخر تک، خدمات و مصنوعات فراہم کرے گا اور اس طرح کاشتکاروں کے لیے مطلوبہ ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے مختلف مقامات کا سفر کرنے کی ضرورت ختم کر دے گا۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ CENTRIGO خوراک کے لیے مضبوط نظاموں کی تعمیر، اور شراکت کے ذریعے، اپنی فصلوں کی پیداوارکو بہتر بنانے میں کاشتکاروں کی مدد کر کے پاکستان میں غذائی تحفط کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔“

خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل، زرعی توسیع جان محمد نے صوابی میں سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا:”ہمارے مقامی کاشتکاروں کو درپیش اہم چیلنجوں میں ایک چیلنج فاصلہ ہے جو اْنھیں مختلف زرعی مصنوعات اور خدمات کے حصول کے لیے طے کرنا پڑتا ہے۔سینجنٹا پاکستان نے CENTRIGO سینٹرقائم کر کے اس مسئلے کے حل کی جانب ایک طویل جست لگائی ہے۔ ہم واقعتاً ان کی جدید مصنوعات، خدمات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو سراہتے ہیں جو سینجنٹا پاکستان CENTRIGO کے ذریعے پیش کرے گا اور امید ہے کہ اس منفرد وسیلے کی بدولت ہمارے کاشتکاروں کی زرعی پیداوار میں بہتری آنے کے علاوہ منافع میں بھی اضافہ ہوگا۔سرکاری سطح پر بھی،خیبر پختونخوا کا زرعی توسیع کا محکمہ کاشتکاروں کی سہولت کے لیے کام کر رہا ہے اور اس نے صوبے میں ماڈل فارم سروسز سینٹر ز بھی قائم کیے ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں