عدالت نے فلم جوائے لینڈ کی ریلیز کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا

سندھ ہائیکورٹ نے فلم ”جواۓ لینڈ“ کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ پر پابندی عائد کیے جانے کی درخواست کے حوالے سے سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے یہ موقف اختیار کیا کہ جوائے لینڈ فلم آئین کے آرٹیکل 227 کی خلاف ورزی ہے ۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلام کی روح اور تعلیمات کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ فلم کا مواد اس قابل نہیں کہ اسے کھلی عدالت میں ڈسکس کیا جاۓ انہوں نے کہا کہ کسی ٹرانسجینڈر کو اور طرح مرد سے محبت اور شادی کی اجازت اسلام نہیں دیتا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے فلم دیکھی ہے ؟

درخواست گزار کے انکار پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے فلم دیکھی نہیں اور پابندی کیلئے آگئے ہیں ۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوۓ مسترد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں