شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر 2 ہفتے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر دو ہفتے بعد بھی قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق شیرانی کے جنگلات کے بلند مقامات پر پیدل پہنچنے والے رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ بجھانے کے لیے روایتی طریقے اپنائے جا رہے ہے۔

فاریسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ سے ضلع شیرانی میں جنگلات کا 35 فیصد حصہ جل چکا ہے، انتظامیہ تاحال آگ لگنے کی وجوہات سے لاعلم ہے، آگ اندازاً 5 سے 6 کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

کشمنر شیرانی کا کہنا ہے کہ ایرانی فائر فائٹر جیٹ سے آگ بجھانے کا آپریشن ابھی شروع نہیں ہو سکا ہے، آگ بجھانے کے لیے عالمی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

کوہ سلیمان کے بلند سمزی دیہات کے اطراف میں آگ پہنچ چکی ہے، جنگل کے اس حصے میں 50 کے قریب گھر آباد ہیں، مکینوں کو محفوظ مقام پر پہنچانےکے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کوہ سلیمان کے بلند سمزی دیہات کے اطراف میں آگ پہنچ چکی ہے، جنگل کے اس حصے میں 50 کے قریب گھر آباد ہیں، مکینوں کو محفوظ مقام پر پہنچانےکے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں