شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

کوئٹہ: شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہےکہ جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث آگ شیرانی کے علاقوں شرغلئی، سورلوکی اور چمازئی کے جنگلات میں لگی آگ مزید پھیلنے کاخدشہ ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ سے چلغوزے اور زیتون کے درخت شدید متاثر ہوئے لہٰذا جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فضائی آپریشن تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ جنگلات میں لگی آگ کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے اور جنگلی حیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ شیرانی میں گزشتہ روز آگ کی زد میں آکر3 افراد جھلس کر جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں