سعودی شہری کی چھوٹی شارک پکڑنے کی ویڈیو وائرل

ریاض: سعودی شہری کی اینگلر کی مدد سے چھوٹی شارک مچھلی کے شکار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں کورنیشے کے ایک شہری نے راڈ کا استعمال کرکے شارک کا شکار کیا، جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےسراہا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے دمام کورنیشے کے ساحل کے سامنے “اینگلر” کا استعمال کرتے ہوئے شارک کو پکڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان درمیانے سائز کی شارک کو اینگلر سے پکڑنے کے بعد پانی سے نکال رہا ہے۔

تاہم اس سارے عمل کے دوران نوجوان نے کہا کہ “انشاءاللہ خدا خیر کرے جبکہ “مچھلی کے بڑے سائز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اسے اوپر اٹھایا اور کہا کہ “دیکھو یہ کتنی بڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں