سعودی حکام نےعمرہ زائرین کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں معذوروں اور معمر زائرین کے لیے لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کردی۔

حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے مطابق لوکوموٹیو فائبر گلاس سے تیار کی جانے والی جدید گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک وقت میں 7 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔

گاڑی میں تنگ مقامات پر 360 ڈگری سے مڑنے کی صلاحیت ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں زائرین کو لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں