سعودی عرب کی تحقیقات سے ثابت ہو گیا میرا بھتیجا وہاں نہیں تھا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ سعودی عرب کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا میرا بھتیجا وہاں نہیں تھا، 15 تاریخ کو فیصل آباد جلسہ میں جا کر گرفتاری دینا چاہتا تھا مگر عمران خان نے روک دیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ میرا بھتیجا ایک دو مہینے جیل میں رہے ،اس کی اچھی ٹرینگ ہو جائے گی۔ سعودی عرب کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ میرا بھتیجا وہاں نہیں تھا ، اگر ن لیگ کے احسن اقبال ،مریم اورنگزیب یا کوئی بھی کہہ دے کہ راشد وہاں تھا تو میں ذمہ دار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آبادکی شیطانی چمگادڑنے مدینہ ٹاؤن میں مجھ پرمقدمہ درج کرایا،15 تاریخ کو فیصل آباد جلسہ میں جا کر گرفتاری دینا چاہتا تھا، عمران خان نے منع کر دیا۔ عابدشیرعلی کہتاہےراناثنااللہ پر18قتل کےمقدمےہیں۔ نوازشریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں، میں اور عمران خان ان سے باخبر تھے۔ ہماری حکومت کے خلاف سامراجی پلان بنایا گیا، دو ووٹوں کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی، چودھری سالک اور طارق بشیر چیمہ الگ ہوجائیں تو حکومت ختم ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں