سعودی خاتون کر ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا

سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے پر ایک عرب غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون نے عدالت کے سامنے اس واقع کی قسم اٹھائی اور ایک خاتون کو بطورگواہ بھی پیش کیا، جس کر بعد عدالت نے فیصلہ دیا۔

خاتون کی وکیل کا کہنا ہے کہ سعودی قوانین کے تحت خاتون کو چھیڑنے کا الزام ثابت ہونے پر دو سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اسلامی تعزیرات کے مطابق الزام لگانے والی خاتون کو دو گواہ پیش کرنے ہوتے ہیں، لیکن مزکورہ خاتون صرف ایک گواہ پیش کر سکی، جس کے بعد اس کی قسم پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے غیر ملکی کو مجرم قرار دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت نے شواہد کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا پر اکتفا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں