سرگئی لاروف یوکرینی ہم منصب سے ملاقات سے انکار نہیں کریں گے، روسی وزارت خارجہ

ترکی کی جانب سے روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی خبروں پر روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی یوکرینی ہم منصب دیمترو کلیبا سے ملاقات کرنے سے انکار نہیں کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ٹھوس بنیادوں پر ہونی چاہیے۔

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش نےکہا ہے کہ ترکی روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کی کوشش کررہا ہے، یہ ملاقات دو ہفتوں کے دوران ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں