سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر

کے پی ایل کے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں، کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے اعلان کیا ہے کہ راشد لطیف کرکٹ کوچ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اورکپتان اب کشمیر پریمیئر لیگ کے نئے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے طور پر چارج سنبھالیں گے۔

کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا، “کے پی ایل سیزن 1 کی شاندار کامیابی کے بعد، مجھے اس یقین ہے کہ راشد لطیف کے پی ایل کو جدید کرکٹ کی نئی بلندیوں تک لے جانے کی ذمہ داری نبھانے کے لیےہمارا درست انتخاب ہیں

بطور کرکٹ آپریشنز کشمیر پرئمیر لیگ بات کرتے ہوئے، مسٹر راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ میرا پسندیدہ کھیل ہے اور میں کشمیر میں کرکٹ کو مزید بہتر بنانے اور اسے فروغ دینے میں ان سب کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں۔ ہمارے پاس کشمیر میں بہت سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں اور میرا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ٹیلنٹ کو لیگ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والے کرکٹ میں حصہ لیں اور کشمیر کا نام روشن کریں

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ سیزن 1 میں بھی بہت سی مشکلات آئیں اور سیزن 2 میں بھی بہت سی رکاوٹیں ہیں لیکن میں ہر طرح کی مشکل کے لئے تیار ہوں تاکہ کشمیر پرئیمیر لیگ کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں