پشاور: عیدالفطر کے موقع پر بی آر ٹی سروس کے اوقات کار کا اعلان

عیدالفطر کے موقع پر بی آر ٹی سروس کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق عید کے پہلے روز بی آر ٹی سروس کا آغاز کارخانوں مارکیٹ اور چمکنی سے صبح 10 بجے ہو گا، فیڈر روٹس ای آر 10 ، ای آر 9 ، ایس آر 8 ، ڈی آر 7 اور ای آر 1 عید کے تینوں روز بند رہیں گے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹ روٹس پر عید کے پہلے روز بی آر ٹی سروس کا آغاز صبح 10بجے ہو گا جبکہ عید کے دوسرے روز سروس کا آغاز معمول کے مطابق صبح 6 بجے ہو گا۔

واضح رہے کہ ادارہ مسافروں کو عید کے دنوں میں بھی بہترین سفری سہولت دینے میں کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں