پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری

حکومت نے مبینہ آئین شکنی پر ریفرنس کی تیاری کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت ریفرنس کیلیے تیاری شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس کے لیے وزارت داخلہ و قانون میں بھی تیاری شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق عارف علوی، عمران خان، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس کے لیے مواد جمع کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ آئین شکنی سے متعلق بیانات اور اسمبلیوں کے ریکارڈ کے حصول پر کام شروع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں