روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد ماسکو میں صدر پیوٹن کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے چند گھنٹے بعد ہی روسی شہری سڑکوں پر آگئے اور انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے صدر پیوٹن کے خلاف احتجاج کیا جب کہ مظاہرین نے صدر پیوٹن کو ہٹلر قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں جمعرات کی رات تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد نے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور جنگ کی مخالفت کی جب کہ اس موقع پر کار سوار شہریوں نے بھی مظاہرین کا ساتھ دیتے ہوئے ہارن بجائے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ماسکو کے علاوہ سینٹ پیٹرس برگ سمیت دیگر شہروں میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور صدر کے اقدام کی مخالفت کی۔