وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔
کراچی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف شپ یارڈ کا دورہ اور تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ شب یارڈ پر کام کرنے والے مزدوروں سے بھی ملاقات کرینگے۔
بعد ازاں وزیراعظم تاجروں اور (ن) لیگ کے وفود سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں بجٹ سے متعلق دی جانے والی تجاویز، ڈالر ریٹ میں اضافہ اور معاشی صورت حال پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ امریکا میں موجود ہونے کے باعث ملاقاتوں کاحصہ نہیں ہونگے۔
دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر بلائے گئے خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریںگے۔
سیکیورٹی حکام کی جانب سے وزیراعظم کو حالیہ عرصے میں کراچی میں ہونے والے 3 بم دھماکوں سے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹس بھی پیش کریں گے۔