وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعت ایم کیوایم کے وفد میں آج اہم ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آج ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم خالدمقبول صدیقی سمیت دیگر قیادت کی کراچی واپسی پر ملاقات نہ ہو سکی.
خالدمقبول، عامرخان، وسیم اختر اور خواجہ اظہار آج وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوں گے، ایم کیوایم رہنما شام 4 بجے کراچی سےاسلام آباد جائیں گے۔
دوسری جانب ایم کیوایم پی پی سے صوبے اور ن لیگ سے وفاق کے نکات پر ڈرافٹ تیار کرے گی ڈرافٹ کی تیاری سےمتعلق کام شروع کر دیا گیا ہے۔
خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کردی ہے اپنےمطالبات لے کر 26جنوری کو گئے تھے تاکہ سنا جاسکے ہم نے اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں نہ کوئی اتحاد ہوا ہے نہ ہی کوئی معاہدہ ہواہے چاہتے تھےحکومت سندھ ان مطالبات کوسنےاور عمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مطالبات کو سنانے اور منوانے نکلے تھے وہ سننےکو تیار ہوئے تو ہم نے یادداشت پیش کردی ہے زیادتیوں اور حق تلفی کو تسلیم کیا گیا ہے مطالبات پر عمل درآمد کیلئے میکنزم تیار کرنے پر ہم بیٹھیں گے۔