وزیراعظم بنا تو اپنا مینڈیٹ لے کر بننا چاہوں گا: بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہےکہ وہ وزیراعظم بنے تو اپنا مینڈیٹ لے کر وزیراعظم بننا چاہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ارکان کی تعداد زیادہ ہے اس لیے وزارت عظمیٰ کا امیدوار انہیں کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم بنے تو اپنا مینڈیٹ لے کر وزیراعظم بننا چاہیں گے، کوشش ہو گی کہ نئی حکومت کو الیکشن اصلاحات تک محدود کیا جائے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں پیسا دینے کی ضرورت نہیں حکومت کے ایم این ایز خود آ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ووٹ ڈالنا علی وزیر کا حق ہے، اسپیکر علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں