پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو جے یو آئی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئے۔ج
ے یو آئی کی جانب سے کراچی میں تقدس حرم نبوی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر قیوم سومرو کا کہنا تھا میری آج میرے گھر واپسی ہوئی۔
عبدالقیوم سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
عبدالقیوم سومرو سابق صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ کے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور رہ چکے ہیں۔