نیپرا نے بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مارچ کے مہینے کے لئے بجلی2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزینگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی مارچ کے مہینے کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے15پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے بعد نیپرا نے کراچی کے علاوہ ملک کے تمام بجلی صارفین کے لئے مارچ کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے86پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اضافہ سے بجلی صارفین پر تقریباً29ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفیکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اورایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر 35کروڑ روپے اور ایل این جی کے باعث34کروڑ روپے جبکہ بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک ماہ کے لئے 4روپے 85پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں