مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کا فوری حکومت نہ چھوڑنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں نے طویل مشاورت کے بعد فوری حکومت نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کی جانب سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے کسی غیرآئینی مطالبے کو قبول نہیں کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کیخلاف محاذ آرائی سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو بڑے پیمانے پرگرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نوازشریف نے بھی فوری حکومت سے الگ نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں