پشاور خودکش دھماکا: حملہ آور اور سہولت کار کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاور کی جامعہ مسجد میں دھماکا کرنے والے خود کش حملہ آور کا نام اور پتہ سامنے آ گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے پشاور کی جامعہ مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسجد میں خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا نام عبداللہ ہے اور پشاور کا رہائشی تھا، حملہ آور کا فارم ب بھی بنا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد نیٹ ورک اقلیتی برادری پر حملوں میں بھی ملوث ہے، نیٹ ورک کے ایک سہولت کار کی شناخت ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی گئی ہے، مبینہ سہولت کار کا تعلق ضلع خیبر کے علاقے جمرود سے ہے، دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے قبائلی اضلاع میں کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامعہ مسجد کوچہ رسالدار میں نماز جعمہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں