پرویزالٰہی نے دیر کردی، وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے ہم مل کر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الٰہی نے دیر کردی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ملک جن حالات میں ہے اسے مل کر بچانا ہے، اسی سوچ کے ساتھ ان کے پاس گیا تھا۔

آصف زرداری نے کہا کہ رات 12 بجے وہ مجھے مبارکباد دینے اور لینے آتے ہیں، مگر معلوم نہیں پھر ق لیگ کو کیا ہوا۔

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو اپنے ساتھ رکھنے کی غرض سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

ق لیگ کے اس فیصلے پر اپوزیشن نے حیرانی کا اظہار کیا ہے کیوں کہ ان کے مطابق ق لیگ نے انہیں بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی اور اچانک وزارت اعلیٰ قبول کرلی۔

اس معاملے پر آصف زرداری جلد ق لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہے اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق اس پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں