فلسطین میں بھارت کے سفیر 36 سالہ موکل آریہ اتوار کے روز رملہ میں بھارتی مشن کے دفتر میں مردہ پائے گئے۔
فلسطین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس اور وزیر اعظم محمد شتایہ نے سکیورٹی اور پولیس افسران کو موکل آریہ کی رہائش گاہ پر جاکر صورت حال کا مکمل جائزہ لینے اور تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہ تمام فریقین تیار ہیں کہ ایسے مشکل حالات میں کیا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق لاش کو بھارت لے جانے کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آریہ کی اچانک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے.
Deeply shocked to learn about the passing away of India’s Representative at Ramallah, Shri Mukul Arya.
He was a bright and talented officer with so much before him. My heart goes out to his family and loved ones.
Om Shanti.— Dr. S. Jaishankar (Modi Ka Parivar) (@DrSJaishankar) March 6, 2022
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق موکل آریہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیدا ہوئے اور یہیں تعلیم حاصل کی۔ صرف 23 برس کی عمر میں انڈین فارن سروس میں شامل ہونے سے قبل انہوں نے دہلی یونیورسٹی اور پھر جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔
انہوں نے کابل او ر ماسکو میں بھارتی سفارت خانوں میں سفارت کار کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں پیرس میں یونیسکو کے دفتر میں بھارت کے مستقل نمائندے کے طورپر مقرر کیا گیا۔انہوں نے گزشتہ برس رملہ میں بھارتی مشن کا چارج سنبھالا تھا.