یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ، حکومت نے طلبہ کو یوکرین سے نکال کر واپس لانے کیلئے پلان ترتیب دے دیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سی ای او پی آئی اے نے یوکرین میں پاکستانی طلباکے معاملے پر وزارت خارجہ سے رابطہ کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق بوئنگ ٹرپل سیون کوآپریٹ کر کے بھیجا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو لایا جا سکے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے یوکرین سے اجازت درکار ہو گی ، گرین سگنل ملتے ہی پی آئی اے کا طیارہ یوکرین بھیجا جائے گا۔