پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 748 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 936 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کاروبار کے آغاز سے انڈیکس شدید مندی کی لپیٹ میں آگیا، ایک وقت میں پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 748 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات بھی ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے اثرات کو زائل کرنے میں ناکام ہیں، اس کے علاوہ ڈیفالٹ سے متعلق خبریں اور بین الاقوامی ریٹنگ کمپنیوں کے اشارے بھی امید افزا نہیں۔ ان تمام عناصر کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں