پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔
عید کی خوشیاں اپنوں کے ہمراہ منانے کیلئے پردیسیوں کیلئے عید اسپیشل ٹرین کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت سمیت مختلف شہروں سے 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔
پہلی عید سپیشل ٹرین 29 اپریل کو کراچی سٹی سے سہ پہر2 بجکر 30 منٹ پرروانہ ہوکر لانڈھی،روہڑی، ملتان کینٹ، فیصل آباد،سرگودھا، راولپنڈی،اٹک سٹی اورنوشہرہ سے ہوتی ہوئی اگلے روزرات11 بجےپشاور کینٹ پہنچے گی۔
دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سےصبح 10 بجے روانہ ہوکر سبی ، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان کینٹ، پتوکی، لاہور، گجرات اور جہلم سے ہوتی ہوئی اگلے روزسہ پہر3 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔