پاکستان پوسٹ اور ائیر لائن کے مابین پارسل چارجز تنازع

کراچی: پاکستان پوسٹ سے آئے ہزاروں پارسل ائیرپورٹ پر پھنس گئے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع پاکستان پوسٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر نجی کارگو ٹرمینلز میں 15 ہزار کلو پارسلز کا ڈھیر لگ گیا ہے، ڈھیر فی کلو پارسل پر فیس ادائیگی تنازع کے سبب لگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تقریباً تمام فضائی سروسز نے پاکستان پوسٹ کی پارسل ترسیل روک دی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے پارسل ایک ہفتے سے رکے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں