راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو بچانے کے لیے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اورعدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی پر دو تین مرتبہ حملے کیے گئے ہیں، ہمارے پانچ چھ آدمی پکڑے گئے ہیں لیکن کوئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے رشتہ داروں کے گھروں میں جہاں خواتین ہیں وہاں مردانہ پولیس سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئی ہے، ملک تباہ ہو رہا ہے اور خلفشار کا شکار ہے، اخلاقیات کا خاتمہ ہو رہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر فیصلہ صادر ہونا ضروری ہے، یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، انہیں ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔