پاک انگلینڈ سیریز؛فواد عالم کو ٹیم میں‌شامل نا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی اسکواڈ سے فواد عالم کو ڈراپ کئے جانے پر بول پڑے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہم نے جو غلطیاں کی وہ کوچز کو معلوم ہے۔ مختلف فارمیٹ کے لئے الگ الگ ٹیمیں بنانا مشکل ہوگا، ہمیں اپنی بینچ مضبوط کرنا چاہیے۔

شاہین شاہ آفریدی سے متعلق شاہد خان آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی فٹ تھے جب ہی وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلے۔ فائنل میں وہ جس انجری کا شکار ہوئے وہ نئی ہے۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے فواد عالم نے کہا کہ فواد عالم کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، فواد کی پاکستان کےلیے بڑی پرفارمنس ہیں، فواد کو اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

فیفا ورلڈ کپ سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں میری پسندیدہ ٹیم جرمنی ہے، انگلینڈ کی ٹیم بھی پسند ہے، ایونٹ میں ہونے والے اپ سیٹ سے میگا ایونٹ میں جان پڑ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں