افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام صداقت حسین ہے جو شاہ پور سرگودھا کا رہائشی ہے جب کہ گرفتار شخص کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کیا جاچکا ہے۔
صداقت حسین کا کہنا ہے کہ ’میں نے اپنے بھائی اصغر کا نام استعمال کرتے ہوئے میجرجنرل ریٹائرڈ اصغر کا اکاؤنٹ بنایا، میرے پاس فیصل مشتاق نامی شخص کی شناختی کارڈ کی کاپی تھی جس پر میں نے میجر جنرل فیصل مشتاق کے نام سے اکاؤنٹ بنادیا، ان اکاؤنٹس کا مقصد پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کو ایک سیاسی جماعت کی حمایت کے لیے تاثر دینا تھا‘۔
ملزم نے کہا کہ ’میں الحرم سٹی سرگودھا میں ملازمت کرتا ہوں اور پچھلے 5 سے 7 سالوں سے ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا رہوں اسی وجہ سے تحصیل پور کی سیاسی شخصیت شہزاد میکن نے مجھ سے رابطہ کیا اور ان کا ذاتی اکاؤنٹ چلانے کے عوض 5 ہزار ماہانہ آفر کیے جسے میں نے قبول نہیں کیا، بعد ازاں شہزاد میکن نے ڈپٹی کنوینر سوشل میڈیا تحصیل پور کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے بعد مجھے ایک واٹس گروپ میں ایڈ کیا گیا‘۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جعلساز ی اور دھوکا دہی ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے جس کے لیے اس طرح کے اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔