ایک گھنٹے میں 249 کپ چائے بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک گھنٹے میں 249 چائے کے کپ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون نے جنوبی افریقا میں اگنے والی روئبوس نامی سرخ پتوں والی مقامی چائے بنائی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون کو ریکارڈ بنانے کیلئے ایک گھنٹے میں 150 کپ چائے بنانے کی ضرورت تھی اور اس دوران خاتون نے روئبوس کے تین مختلف فلیورز اصلی چائے، ونیلا اور اسٹرابری بنائی، خاتون نے یہ چائے ٹی بیگ سے بنائی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے چائے کو ضائع نہیں ہونے دیا اور مقابلے کے دوران کمیونٹی کے افراد اور طالب علموں کو مدعو کیا گیا تھا جنہیں یہ چائے پلائی گئی۔

اس موقع پر عالمی ریکارڈ بنانے والی خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں خود پر اعتماد تھا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں