سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومت چھوڑنے کا گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا اور نواز شریف نے شہباز شریف کو بڑے فیصلے لینے سے بھی روک دیا۔
ذرائع کے مطابق کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی کہ انتخابی اصلاحاتی بل جلد اسمبلی سے پاس کرواکر حکومت چھوڑ دیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے درآمدی بل، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ڈالرتاریخ میں پہلی بار 200 کا ہندسہ بھی عبور کرچکا ہے۔
حکومت بھی سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور چین سے مالی مدد حاصل کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے تاہم حکومتی وفد کے آئی ایم سے مذاکرات جاری ہیں اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو امید ہے کہ اس حوالے سے جلد کوئی پیش رفت ہوسکتی ہے۔