ندیم افضل چن تحریک انصاف چھوڑ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ کر دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی قیادت کے ہمراہ لاہور میں ندیم افضل چن کے گھر پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف سے اپنے راستے جدا کرکے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے غلط فیصلہ کیا تھا، اپنے گھر واپس آ گیا ہوں جس کی خوشی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کو پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اب ہم آخری دم تک ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں