وفاقی وزیرمرادسعیدنےریحام خان کوقانونی نوٹس بھجوادیا ، یہ نوٹس انہوں نے اپنےخلاف جاری پروپیگنڈے اور بہتان تراشی پر بھجوایا۔ وفاقی وزیر کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 روز کے اندر اپنی تحریر کی وضاحت دیتے ہوئے معافی مانگی جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں وزارتوں کودیئےگئےاہداف کی تقریب منعقدہوئی، میری وزارت نے 100فیصداہداف حاصل کرکےپہلانمبرلیا لیکن گزشتہ دنوں آپ کےمسودہ کاحوالہ دیکرکارکردگی کومتنازعہ بنایاگیا۔