ملتان ٹیسٹ: ابرار اور زاہد کی شاندار باؤلنگ انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 تک محدود

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد کھیلے جانے والی ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

3 ٹیسٹ میچز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بولرز کے آگے انگلینڈ بیٹرز دوسرے سیشن سے قبل ہی ڈھیر ہوگئے، دوسرا سیشن ختم ہونے سے قبل ہی انگلینڈ ٹیم کے سارے کھلاڑی 51 اوورز اور 4 گیندیں کھیل کر 281 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود 3 وکٹس کی۔

دوسرے روز کے میچ میں انگلش کھلاڑیوں زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے اوپننگ کی لیکن دونوں کی پارٹنر شپ 9 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی، ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں ہی زیک کرالی کو 19 رنز کے ساتھ بولڈ کردیا، جس کے بعد ابرار نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کی وکٹ لیتے ہوئے انگلینڈ کی اہم شراکت بھی توڑ ڈالی۔

اسپن بولر ابرار نے ہی بین ڈکٹ کو 63 ، جوروٹ کو 8 رنز ، اولی پوپ کو 60 ، ہیری بروک کو صرف 9 ، کپتان بین اسٹوکس کو 30 اور ول جیکس کو 31 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

ابرار کی 7 وکٹوں کے بعد انگلش ٹیم کی تینوں وکٹس زاہد محمود کے حصے میں آئی، زاہد محمود نے اولی رابنسن کو صرف 5 جبکہ جیک لیچ کو پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا اس کے بعد انگلش کھلاڑی جیمز اینڈریسن 7 رنز پر بھی زاہد محمود کی گیند پر ہی بولڈ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں