سیاسی صورتحال: حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے وفاق میں اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد آج رات ایک کیو ایم سے ملاقات کرے گا، حکومت ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو  پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک اور اہم اتحادی ق لیگ کو بھی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپنے حق میں کرلیا جس کے لیے انہوں نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر وفاقی حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں