جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کو موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کو ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت ہے اور جمہوریت کی حمایت میں پارٹی کے کردار کی تعریف کی۔
پی ڈی ایم سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ایم کیو ایم کے تمام خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جا رہی ہے، موجودہ صورتحال پر اپوزیشن اور ایم کیو ایم میں مکمل ہم آہنگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے اور ان کی پارٹی کے ارکان نامناسب تقاریر کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔